پشاور(اے ایف پی) افغان سرحد پر پاکستانی قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں ایک امریکی ڈرون حملے میں 13افراد جاں بحق ہوگئے۔ مقامی حکام کے مطابق یہ حملہ ہفتے کو کیا گیا۔
حملہ شمالی وزیرستان کے اہم شہر میران شاہ کے مشرق میں ایسوری کے گاؤں میں کیا گیا جسے طالبان اور القاعدہ سے تعلق رکھنے والوں کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔ ایک سنیئر پاکستانی سیکورٹی آفیسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ گاؤں میں جنگجوؤں کے کمپاؤنڈ میں ایک امریکی میزائل فائر کیا گیاجس کے نتیجے میں کم ازکم 13عسکریت پسند جاں بحق ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ حملہ اس وقت کیا گیا جب لوگ رمضان المبارک میں نماز تراویح میں مصروف تھے۔ایک اور سیکورٹی آفیسر نے حملے میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ حملے میں جاں بحق ہونے والوں کی قومیت شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

آپ کی رائے