کراچی میں فائرنگ، مدرسے کا مہتمم بیٹے سمیت جاں بحق

کراچی میں فائرنگ، مدرسے کا مہتمم بیٹے سمیت جاں بحق

کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر فائرنگ سے مدرسے کے مہتمم اور ان کا بیٹا جاں بحق جبکہ ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے مدرسے کے باہر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں مدرسے کے مہتمم قاری علی حسن اور ان کا بیٹا جاں بحق ہوگیا، فائرنگ سے ایک راہ گیر زخمی بھی ہوا۔ زخمی راہ گیر کو طبی امداد کیلئے نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور مشتعل مظاہرین نے احتجاج شروع کر دیا۔

اردو ٹائمز

 

 

 


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں

تازه ترین