جرمنی نے شام کو 360 ٹن کیمیائی مواد برآمد کرنے کا اعتراف کر لیا

جرمنی نے شام کو 360 ٹن کیمیائی مواد برآمد کرنے کا اعتراف کر لیا

جرمنی  کی حکومت نے شام کو کیمیائی مواد کی فراہمی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کو سال 1998 سے 2011  تک شام کو360 ٹن کیمیائی مواد فراہم کیا جسے سول اور فوجی استعمال میں لایا جا سکتا تھا۔

جرمنی کی وزارت معاشیات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق  جرمنی کی کمپنیوں نے شام کو 1998 سے 2011 کے درمیان 360 ٹن کیمیائی مواد فراہم کیا جسے سول اور فوجی استعمال میں لایا جا سکتا تھا تاہم شام کو فراہم کئے جانے والے کیمیائی مواد کو اسلحے کی تیاری میں استعمال ہونے کے شواہد نہیں ملے ہیں۔ جرمن حکام کا دعوی ہے کہ شام کو برآمد کیا جانے والا کیمیائی مواد نجی صنعتوں نے سول  مقاصد کے لئے استعمال کیا۔
جرمنی کی جانب سے کیمیائی مواد فراہم کرنے والی کمپنیوں کے نام نہیں بتائے گئے تاہم یہ کہا گیا ہے کہ مئی 2011  میں شام پر لگنے والی معاشی پابندیوں کے بعد سے شام کو ہر قسم کی بر آمدات روک دی گئی تھیں۔
واضح رہے کہ شام پر امریکا اور جرمنی سمیت بیشتر یورپی ممالک نے الزام عائد کیا تھا کہ بشار الاسد کی حامی افواج نے حکومت مخالف مظاہرین پر 21 اگست کو کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا جس میں خواتین اور بچوں سمیت 1400 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز

 

 

 


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں

تازه ترین