ترکی اور شام کے درمیان سرحد پر واقع باب الہوا کراسنگ کے داخلی دروازے پر شامی علاقے کی جانب کار بم دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
اس سرحدی علاقے میں موجود شامی حزب اختلاف کے کارکنان نے بتایا ہے کہ منگل کی شام اس بم دھماکے کے نتیجے میں دس بارہ افراد زخمی ہوئے ہیں اور انھیں نزدیک واقع اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
انھوں نے بتایا ہے کہ ترکی کی سرحد سے چند سو میٹر دور واقع بارڈر کراسنگ کے داخلی دروازے میں ایک بند شاہراہ پر بارود سے بھری کار کو دھماکے سے اڑایا گیا ہے۔ یہ بارڈر کراسنگ شامی باغیوں کے ایک اسلامی بریگیڈ کے زیر قبضہ ہے اور انھوں نے ہی سرحد کی جانب جانے والی شاہراہ کو سکیورٹی کے نقطہ نظر سے بند کررکھا ہے۔ لندن میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے بھی اس بم دھماکے کی تصدیق کی ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ

آپ کی رائے