افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکا، 7 افراد ہلاک، 4زخمی

افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم دھماکا، 7 افراد ہلاک، 4زخمی

افغانستان کے جنوبی علاقے میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 7 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے۔
افغان وزارت داخلہ کے مطابق صوبہ زابل کے علاقے مالی زئی میں ایک ٹریکٹر اور ٹریلر سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، دھماکے کی ذمہ داری ابھی تک کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی تاہم خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دھماکا طالبان کی جانب سے کیا گیا ہو کیوں کہ سڑک کنارے بم نصب کرنا اور بارودی سرنگیں بچھانا طالبان کا ہی طریقہ واردات ہے۔
اس سے قبل 8 اپریل کو صوبہ غزنی میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے بس میں سوار 9 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے تھے۔

ایکسپریس نیوز


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں

تازه ترین