ایران: پی ایچ ڈی کی سنی طالبہ کی تعلیم پرپابندی

ایران: پی ایچ ڈی کی سنی طالبہ کی تعلیم پرپابندی

ایرانی کردستان میں پی ایچ ڈی لیول کی ایک سنی طالبہ کی تعلیم پرسکیورٹی حکام کی جانب سے پابندی عائد کردی گئی ہے۔
انسانی حقوق کے حوالے سے سرگرم ذرائع کے مطابق ’’اسماء چشمہ کبودی‘‘ کا تعلق ’تحریک مکتب قرآن‘ سے ہے، انہیں وزارت انٹیلیجنس کے حکام کے حکم پر اعلی تعلیم سے محروم کردیاگیا۔
میتھمیٹیکل میں پی ایچ ڈی کرنے والی سنی طالبہ کو تیرہ فروری2013ء میں باقاعدہ اطلاع دی گئی کہ انہیں بعض مذہبی لٹریچرز کی تقسیم کے الزام میں اخراج کیاگیاہے۔ اسماء چشمہ کبودی ’کردستان یونیورسیٹی‘ میں زیرتعلیم تھیں۔
اعلی تعلیم سے محروم طالبہ پر الزام ہے کہ انہوں نے ممتازتعلیمی تحریک ’مکتب قرآن‘ سے تعلق قائم کرکے ’سنی ڈاکٹرز کی اسناد کی منسوخی‘، ’کرد سنی مسلمانوں پر قومی ومذہبی مظالم‘ اور ’ایرانی اہل سنت کیخلاف کریک ڈاؤن‘ جیسے امور پر اعتراض و احتجاج کیاہے۔
یادرہے اسماء چشمہ کبودی کاتعلق سنندج سے ہے اور ’کامیاران‘ نامی شہر کے ایک گرلزہائی سکول میں وہ ریاضی کی ٹیچر ہیں۔ ریاضی میں اعلی نمبرز سے ایم اے کرنے کے بعد آپ کردستان یونیورسیٹی میں ڈاکٹریٹ ٹیسٹ میں کامیاب ہوئیں۔
اس سے قبل بھی ’مکتب قرآن‘ سے تعلق کے الزام پر متعدد سنی ڈاکٹرز کے لائسنس اور سرٹیفیکٹس منسوخ کردیے گیے ہیں جبکہ دودرجن کے قریب سنی اساتذہ کی تدریس پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

سنی آن لائن+ہرانا


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں

تازه ترین