کراچی میں امام مسجد سمیت 10افراد قتل

کراچی میں امام مسجد سمیت 10افراد قتل

پاکستان کے معاشی حب کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں امام مسجد سمیت 10افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقےکورنگی کراسنگ کے قریب نامعلوم افرادنے فائرنگ کرکے مقامی مسجد کے پیش امام 45سالہ حافظ محمد امین کوقتل کردیا،مقتول اہلسنت والجماعت کورنگی سیکٹر کے خزانچی تھے اوروہ کورنگی بلال مسجد میں معلم تھے۔
اس سے قبل فرنٹیئر موڑ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے 40سالہ ڈاکٹر پائندہ خان یوسف زئی کوہومیوپیتھک کلینک میں گھس کر گولیاں مار کرشدید زخمی کردیا،جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےدوران علاج چل بسا۔
کالاپل ڈیفنس گارڈن اپارٹمنٹ کے نیچے سروس روڈ پر علی بابا آٹوز کی دکان پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے 50سالہ شبیر حسین کو ہلاک کردیا۔
اورنگی ٹاؤن غازی گوٹھ اجتماع گاہ کے قریب ایک جب کہ کورنگی انڈسٹریل میں چمڑا چورنگی کے قریب  2نوجوانوں کو گولیاں مار کر قتل کردیا جن کی شناخت نہ ہوسکی۔
بغدادی کے علاقے لیاری کھڈا مارکیٹ میں دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوجب کہ فائرنگ کی زد میں آکر امجد ولدعبدالغنی زخمی ہوگیا۔
سائٹ اے تھانے کی حدود ولیکا اسپتال اکبری محلہ میں 27سالہ فرحینہ بی بی زوجہ نور بادشاہ کو شوہرنے پھندا لگا کر قتل کردیا جب کہ اورنگی ٹاؤن نمبر 10بسم اللہ کالونی شاہی مسجد کے قریب کوارٹر سے 7روز پرانی لاش ملی جسے40سالہ اقبال ولد یعقوب کےنام سے شناخت کیاگیا۔
علاوہ ازیں گلبہار کے علاقے سےتشدد زدہ ہاتھ پاؤں بندھی لاش  ملی جب کہ اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ  کرکے 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

دی نیوز ٹرائب


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں

تازه ترین