بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز کے اپریشن کے دوران کالعدم بلوچ لبریشن آرمی(بی ایل اے) کے کمانڈر سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے۔
ڈان نیوز کے مطابق فرنٹیئر کور کے ترجمان نے بتایا کہ فورسز نے ضلع قلات کے علاقے منگوچر کے قریب پیر کی صبح ایک اپریشن کیا جس میں کالعدم بی ایل اے کے کمانڈر سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان کے مطابق فورسز نے پانچ ملزمان کو گرفتار بھی کیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برامد ہوا۔
ایف سی ترجمان کے مطابق فورسز نے مذکورہ کارروائی صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں کی۔
ڈان

آپ کی رائے