پاکستان کے کئی علاقوں میں 5.8 شدت کا زلزلہ

پاکستان کے کئی علاقوں میں 5.8 شدت کا زلزلہ

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا، پنجاب اور آزاد کشمیر کے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ریکٹر سکیل پر 5.8 کی شدت سے آنے والے یہ جھٹکے دارالحکومت اسلام آباد میں بھی محسوس کیے گئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس گی ایس) کے مطابق رات گئے آنے والے اس زلزلے کا مرکز پاکستان کے شمالی علاقے چترال سے 130 کلو میٹر دور مغرب میں ہندو کش کے پہاڑوں کے نیچے 115 کلومیٹر کی گہرائی پر تھا۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق اسلام آباد، چترال اور پشاور کے علاوہ زلزلے کے جھٹکے گلگت، سکردو، ایبٹ آباد، سوات، مظفرآباد، میرپور، کوہاٹ، نوشہرہ، لاہور، فیصل آباد، گجرانوالہ اور سرائے عالمگیر میں محسوس کیے گئے۔ یہ جھٹکے کم از کم پندرہ سیکنڈ تک جاری رہے۔
ابھی تک کسی قسم کے جانی نقصان کی خبر نہیں ملی ہے لیکن زلزلے کے شدید جھٹکے پاکستان کے علاوہ افغانستان کے دارالحکومت کابل اور دیگر علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے ہیں۔
افغانستان کے شمالی حصوں میں، خصوصاً ہندو کش کے پہاڑی علاقے میں، اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں۔ یہ اس جگہ کے قریب ہے جہاں یوریشیئن اور انڈین ٹیکٹونک پلیٹیں آپس میں ٹکراتی ہیں۔
بی بی سی اردو


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں

تازه ترین