شانگلہ میں بم دھماکا، ایس ایچ او سمیت چار اہلکار زخمی

شانگلہ میں بم دھماکا، ایس ایچ او سمیت چار اہلکار زخمی

شانگلہ کے علاقے میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے ایس ایچ او سمیت 4پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پورن مارتونگ روڈ پر نامعلوم افراد نے دیسی ساختہ بم نصب کر رکھا تھا جیسے ہی پولیس کی گاڑی گزری تو زوردار دھماکا ہوگیا،دھماکے میں ایس ایچ او سمیت 4پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال پورن منتقل کردیاگیا ہے۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

جیو نیوز


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں

تازه ترین