شامی ایوان صدارت کے پروٹوکول افسر کا بشار الاسد کے خلاف اعلان بغاوت

شامی ایوان صدارت کے پروٹوکول افسر کا بشار الاسد کے خلاف اعلان بغاوت

دمشق(العربیہ ڈاٹ نیٹ) فری سیرئین آرمی نے العربیہ سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ شامی ایوان صدر کے پروٹوکول افسر محی الدین المسلمانیہ بشار الاسد کے خلاف اعلان بغاوت کر کے حکومت سے الگ ہو گئے ہیں۔ فری آرمی کے بہ قول المسلمانیہ شام ہی کے اندر محفوظ مقام پر ہیں۔ فری آرمی نے دعوی کیا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں شام کے مزید اعلی سرکاری عہدیدار صدر اسد کے خلاف اعلان بغاوت کرنے والے ہیں۔
دوسری جانب اردنی وزیر اطلاعات اور حکومت کے سرکاری ترجمان سمیح المعایطہ نے فرانسیسی خبر رساں ادارے “اے ایف پی” سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ منحرف شامی وزیر اعظم ریاض حجاب صدر بشار الاسد سے الگ ہو کر بدھ کو علی الصباح اپنے متعدد اہل خانہ کے ہمراہ اردن داخل ہوئے ہیں۔ ریاض حجاب کی اردن موجودگی کے بارے میں عمان حکومت کی یہ پہلی سرکاری تصدیق ہے۔
مسٹر المعایطہ کے بہ قول ہمیں معلوم نہیں کہ آیا ریاض حجاب اردن سے کہیں اور جانے کا ارادہ رکھتے ہیں یا پھر وہ عمان میں ہی سیاسی پناہ کی درخواست کریں گے۔ انہوں نے اس ضمن میں مزید تفصیل بتانے سے معذرت ظاہر کی ہے۔
ادھر ریاض حجاب کے ترجمان محمد عطری نے اے ایف پی کو بتایا کہ مسٹر حجاب محفوظ مقام پر ہیں اور جلد ہی شام کے ایک ہمسایہ ملک کے میڈیا کے ذریعے اپنی بشار الاسد حکومت سے علاحدگی کی وجوہات اور آئندہ کا لائحہ عمل بیان کریں گے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں

تازه ترین