کوئٹہ (اے پی پی/جنگ نیوز) کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افرادنے ایس پی سی آئی ڈی پولیس کوئٹہ کو منگل کی صبح فائرنگ کر کے ہلاک کردیا جبکہ ملزمان فرارہوگئے۔پولیس نے ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔
دریں اثناء کالعدم لشکر جھنگوی نے اس واردات کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق موٹرسائیکل سوارنامعلوم مسلح افراد نے ایس پی سی آئی ڈی پولیس شاہ نوازپر 9 ایم ایم پستول سے اس وقت فائرنگ کردی جب وہ بڑیچ مارکیٹ سیٹلائٹ ٹاؤن کے پاس صبح کی سیرکررہے تھے ۔حملہ آوارموقع سے فرارہوگئے ۔
مقتول پولیس آفیسر سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ میں اچکزئی مارکیٹ کے قریب بلاک 3 میں رہائش پذیر تھے اور صبح کی سیرکے عادی تھے ۔پولیس نے ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔

آپ کی رائے