کوئٹہ(ايجنسياں) کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد کے قریب نیٹو ٹرمینل پر راکٹوں سے حملے سے میں40 آئل ٹینکرز تباہ ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق نامعلوم سمت سے فائر کیے جانے والے راکٹ سے ٹرمینل کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں وہاں موجود آئل ٹینکرز میں آگ لگ گئی۔ واقعہ کے فوری طور پر فائربریگیڈ کی چارگاڑیاں آگ بجھانے کی کوششیں کررہی تھیں لیکن اس کے باوجود چالیس ٹینکرز جل کر تباہ ہوگئے۔
راکٹ حملے کے بعد پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کی بھاری نفری نیجائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

آپ کی رائے