لندن(خبرایجنسیاں) برطانیہ میں دو روز پہلے گرفتار کئے گئے چار مسلمان نوجوانوں پر پولیس نے دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا باضابطہ الزام عائد کردیا ہے۔
ویسٹ مڈلینڈ پولیس نے خْبیب حسین ، اسحاق حسین ،شاہد قاسم خان اور نوید محمود کو منگل کو آپریشن ِپِٹس فورڈ کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا۔ ان کا تعلق برمنگھم سے ہے۔
نوید محمود کی عمر چوبیس سال اور باقی تین نوجوانوں کی عمریں 19 سال ہیں۔ پولیس نے ان پر دہشت گردی کی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کردیا ہے۔
آپریشن پِٹس فورڈ میں پہلے ہی آٹھ افراد گرفتار ہیں۔

آپ کی رائے