ڈرون حملوں کیخلاف پارلیمنٹ پر مظاہرہ‘ متاثرین اور سول سوسائٹی کی شرکت

ڈرون حملوں کیخلاف پارلیمنٹ پر مظاہرہ‘ متاثرین اور سول سوسائٹی کی شرکت
drone-noاسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈرون حملوں کے خلاف اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ہوا،جس میں قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے ڈرون حملوں کے متاثرین اور سول سوسائٹی کے ارکان نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔

پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے ڈی چوک کے قریب ہونے والے مظاہرے سے خطاب میں لال مسجدکے خطیب مولانا عبدالعزیزکاکہناتھاکہ حکومت ناٹوکی سپلائی لائن بندکردی، پھرامریکااورمغربی طاقتیں پاکستان کی خودمختاری کوپامال نہیں کرسکیں گی۔
اس موقع پرآئی ایس آئی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈحمید گل نے کہا کہ موجودہ جمہوری حکومت میں مشرف دور سے زیادہ قتل وغارت گری ہوئی اور قبائلی علاقوں میں ڈرون حملوں میں22سو بچے جاں بحق ہوچکے ہیں،اس کے باوجود حکومت کی طرف سے اب تک کوئی عملی اقدام نہیں کیاگیا۔اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں

تازه ترین