جرمنی:ایک موذن کو دعوت نمازدینے کی اجازت مل گئی

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) جرمن کے سوشل ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن اور رینڈسبرگ کے مئیر آندرياس بريٹنر (Andreas Breitner) نے کہا ہے کہ مساجد کے لاؤڈ اسپیکروں سے اذان دینے کے لئے کوئی بھی قانون رکاوٹ موجود نہیں ہے چنانچہ میونسپلٹی نے مساجد میں لاؤڈ اسپیکرز کی تنصیب کا اجازت نامہ جاری کردیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق رینڈسبرگ کے اسلامی مرکز ـ جو مسجد کا انتظام بھی سنبھالتا ہے ـ کے پاس کئی منصوبے تھے مگر علاقے کے بعض لوگوں کی شکایت ان کے منصوبوں پر عملدرآمد میں رکاوٹ تھی. شکایت کرنے والوں کا کہنا تھا کہ نماز کے وقت اذان کی آواز لاؤڈ اسپیکر سے نشر ہونے سے آوازوں کی آلودگی voice pollution  پیدا ہوتی ہے مگر ان کی یہ شکایت بے جا تھی اوراذان کے لئے کوئی بھی قانونی رکاوٹ موجود نہ تھی چنانچہ میئر نے ان شکایات کے جواب میں اعلان کیا کہ اس سلسلے میں تحقیق و مطالعہ سے معلوم ہوا کہ اذان کی آواز 40 ڈی بی (Decibel) سے زیادہ نہیں ہوتی.
رینڈسبرگ میں 160 ہزار مسلمان رہتے ہیں؛ یہ شہر ہیمبرگ سے 100 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور اس شہر کی مسجد بایرن اسٹیٹ کی سب سے بڑی مسجد ہے.
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago