بين الاقوامی

اسرائیلی صدر کا فیصلہ آج، نتن یاہو نے قومی حکومت کی دعوت دیدی، مخالفین پر تنقید

اسرائیلی صدر کی جانب سے نئی حکومت بنانے کا موقع حاصل کرنے والی شخصیت کے نام کے اعلان کے لیے مقررہ وقت سے چند گھنٹے قبل سبکدوش ہونے والے وزیراعظم بنیامن نتن یاہو نے قومی وفاق حکومت کی تشکیل کی دعوت دے دلی اور اس کی تشکیل میں جلد بازی کے خلاف خبردار کیا۔ نتن یاہو نے ہفتے کے روز اپنے “ایکس” اکاؤنٹ پر جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ اسرائیل ایک ایسے مرحلے سے گزر رہا ہے جو قومی اتحاد کا تقاضا کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے انتخاباتی مہم کے دوران بھی اس کی دعوت دی تھی اور اس کے اختتام کے بعد بھی اس دعوت کو دہرایا کیونکہ یہی عوام کی خواہش اور موجودہ مرحلے کی ضرورت ہے۔
نتن یاہو نے عرب جماعتوں کی حمایت پر منحصر حکومت کی تشکیل کی کوششوں پر بھی سخت تنقید کی اور اپنے الفاظ میں کہا کہ کچھ لوگ آنے والے ہفتے کے دوران ایک ایسی حکومت قائم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس میں دہشت گردی کے حامی اور اسرائیل کو ختم کرنے کی کوشش کرنے والے افراد شامل ہیں۔
انہوں نے ایک ایسی قومی وفاق حکومت بنانے کی دعوت دی جس میں تمام صیہونی جماعتوں سمیت قومی کیمپ کی تمام جماعتیں شامل ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ایسی حکومت ایرانی ایٹمی خطرے کو مستقل طور پر ختم کرنے، اسرائیل کو ایک یہودی ریاست کے طور پر برقرار رکھنے اور اندرونی اتحاد حاصل کرنے کے لیے کام کرے گی۔

آئیزنکوٹ کا وقت سے مقابلہ
نتن یاہو کی یہ دعوت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیلی پارٹی “یشار” کے سربراہ گاڈی آئزنکوٹ نئی حکومت کی تشکیل کے لیے اپنی سرگرمیاں تیز کر رہے ہیں۔ انہوں نے جمعے کے روز اعلان کیا تھا کہ انہوں نے گزشتہ چند دنوں کے دوران اپنے اتحادیوں کے ساتھ ایک قومی ہنگامی حکومت کے قیام کے لیے شدید مشاورت کی ہے جس کی وجہ ان کے بقول وہ ہنگامی صورتحال ہے جو اسرائیل کے لیے خطرہ ہے اور اس کے سکیورٹی اور سفارتی چیلنجز کو بڑھا رہی ہے۔
آئزنکوٹ نے پلیٹ فارم “ایکس” پر ایک پوسٹ میں یہ بھی کہا کہ وہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ایک ایسی حکومت کی تشکیل پر کام کر رہے ہیں جو جلد از جلد حلف اٹھائے اور صیہونی تبدیلی اور اصلاحات والی چار جماعتوں پر مبنی ہو۔ اسی طرح ان چار کے پیش کردہ اصولوں سے اتفاق کرنے والی دیگر جماعتوں اور رکن کنیسٹ کے شامل ہونے کے لیے بھی راستہ کھلا رہے۔ انہوں نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت اور بریک تھرو کا انکشاف کیا اور امید ظاہر کی کہ آنے والے ہفتے کے آغاز میں انہیں حکومت سازی کا مینڈیٹ مل جائے گا۔

اسرائیلی صدر آج اعلان کریں گے
اسرائیلی صدر اسحاق ہرٹزوگ اتوار کو اس شخصیت کے نام کا اعلان کرنے والے ہیں جسے نئی مخلوط حکومت بنانے کا پہلا موقع دیا جائے گا۔ ہرٹزوگ نے سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے اختتام اور ان کی سفارشات سننے کے بعد جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ بات چیت کھلی اور براہ راست تھی اور اس میں گہرے سوالات بھی اٹھائے گئے۔ متحدہ عرب لسٹ اور جوانئنٹ لسٹ ، جس میں تین اہم عرب جماعتیں شامل ہیں، نے آنے والی حکومت کی تشکیل کے لیے آئزنکوٹ کو مینڈیٹ دینے کی سفارش کی تھی۔ حالیہ پارلیمانی انتخابات کے نتائج میں نتن یاہو کی قیادت میں لیکوڈ پارٹی 120 میں سے 27 نشستیں حاصل کر کے سب سے آگے رہی، آئزنکوٹ کی قیادت میں نئی قائم شدہ پارٹی “یشار” نے 21 نشستیں حاصل کیں۔ ئزنکوٹ عرب جماعتوں کی حمایت حاصل کرتے ہوئے حکومت بنانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں، تاہم یہ آپشن انہیں اپنے اتحاد کو برقرار رکھنے کے چیلنج کے سامنے لا کھڑا کرتا ہے، کیونکہ اپوزیشن میں ان کے بعض اتحادی ان جماعتوں کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار کر سکتے ہیں۔

baloch

Recent Posts

صوبے کے انتظامی امور میں مقامی اور اہلِ سنت افراد کو مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے

صوبے کے انتظامی امور میں مقامی اور اہلِ سنت افراد کو مؤثر کردار ادا کرنا…

11 hours ago

حکام براہِ راست مذاکرات اور معاہدے کی منظوری کے ذریعے جنگ کو پھیلنے سے روکیں

حکام براہِ راست مذاکرات اور معاہدے کی منظوری کے ذریعے جنگ کو پھیلنے سے روکیں

1 day ago

غزہ میں خان یونس کے طبی کمپلیکس پر اسرائیلی حملہ … 18 عرب اور اسلامی ممالک کی مذمت

غزہ میں خان یونس کے طبی کمپلیکس پر اسرائیلی حملہ … 18 عرب اور اسلامی…

1 day ago

کیا مصنوعی ذہانت سے اسلامی جواب اور فتویٰ لیا جا سکتا ہے؟

گذشتہ چند ماہ کے دوران سوشل میڈیا پر مذہبی سوالات کے جواب دینے میں مصنوعی…

5 days ago

اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں 14 سالہ نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا: فلسطینی حکام

اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں 14 سالہ نوجوان کو گولی مار کر شہید کر…

5 days ago

حجاج کرام کی خدمت کے لیے چھ سعودی ایئرپورٹس مختص

حجاج کرام کی خدمت کے لیے چھ سعودی ایئرپورٹس مختص

5 days ago