Categories: پاکستان

لوئردیر بم دھماکےمیں تین امریکی فوجیوں سمیت دس ہلاک

اسلام آباد (ایجنسیاں) پاکستانی حکام نے بتایا ہے کہ لوئر دیر میں بدھ کوایک فوجی قافلے پردیسی ساختہ طاقت ور بم سے حملہ کیا گیا جس میں تین امریکیوں سمیت 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

تینوں امریکی فوجی ماہرین تھے اورعلاقے میں موجود ایف سی اہلکاروں کو تربیت دینے کے لیے جا رہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق ایک امریکی اس حملے میں زخمی بھی ہوا ہے۔  مرنے والوں میںفرنٹیئر کور کا ایک اہلکار بھی شامل ہے۔
دھماکہ سڑک میں نصب ریموٹ کنٹرول بم سے کیا گیا اور اس کی شدت سے قریب ہی لڑکیوں کے ایک سکول کی عمارت بھی منہدم ہو گئی۔ سکول کی تین طالبات بھی مرنے والوں میں شامل ہیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت سکول میں لگ بھگ چار سو طالبات موجود تھیں۔ درجنوں زخمیوں میں سکول کی طالبات اوردیر سکاؤٹس کے کمانڈر کے علاوہ ایف سی کے پانچ اہلکاربھی شامل ہیں۔
مقامی پولیس نے خدشتہ ظاہر کیا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago