عالم اسلام

اسرائیلی افواج نے مغربی کنارے میں 14 سالہ نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا: فلسطینی حکام

اسرائیلی افواج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 14 سالہ نوجوان کو گولی مار کر شہید کر دیا، فلسطینی حکام نے بتایا۔ دوسری جانب اسرائیل نے کہا ہے کہ یہ کارروائی پتھراؤ کے جواب میں کی گئی تھی۔
فلسطینی وزارتِ صحت نے بتایا کہ پیر کو رات گئے نابلس کے شمال مغرب میں برقہ میں معتز ایاد دغلس نامی نوجوان شہید ہو گیا۔
فلسطین ہلالِ احمر سوسائٹی نے بتایا کہ ان کی ٹیموں نے گولیوں سے زخمی دو افراد کو طبی امداد فراہم کی اور ہسپتال منتقل کیا۔ تاہم اسرائیلی افواج نے ایک تیسرے زخمی تک رسائی روک دی اور تین نیم طبی رضاکاروں کو حراست میں لے لیا۔
اے ایف کے رابطہ کرنے پر اسرائیلی فوج نے منگل کو کہا کہ انہوں نے علاقے میں “پتھراؤ اور دہشت گرد حملے ناکام بنانے” کے لیے کارروائی کی۔
فوج نے کہا، “فوجیوں نے کئی ایسے دہشت گردوں کی نشاندہی کی جو اسرائیلی گاڑیوں کے زیرِ استعمال شاہراہ پر پتھراؤ کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ یہ وہ علاقہ ہے جہاں حال ہی میں اسرائیلی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا گیا۔”
نیز کہا، “فوجیوں نے خطرہ ٹالنے کے لیے ان کی جانب گولیاں چلائیں۔”
اسرائیلی افواج مغربی کنارے میں پتھراؤ کرنے والے فلسطینیوں بشمول کم عمر بچوں پر اکثر براہِ راست گولیاں چلاتی رہی ہیں۔
حالیہ ہفتوں میں خصوصاً 27 اکتوبر کو ہونے والے اسرائیلی انتخابات کے تناظر میں تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ انتخابات سے قبل وزیرِ اعظم نتن یاہو نے مغربی کنارے میں موجود سخت گیر یہودی آبادکاروں کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔
تیئس اکتوبر کو فلسطینی مسلح افراد نے الخلیل کے قریب ایک چوکی پر دو اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا تھا جس کے بعد فوجیوں نے جوابی کارروائی میں ان حملہ آوروں کو مار ڈالا۔ بعد ازاں فوج نے کشیدہ علاقے میں ایک بڑی کارروائی بھی کی۔

baloch

Recent Posts

صوبے کے انتظامی امور میں مقامی اور اہلِ سنت افراد کو مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے

صوبے کے انتظامی امور میں مقامی اور اہلِ سنت افراد کو مؤثر کردار ادا کرنا…

11 hours ago

حکام براہِ راست مذاکرات اور معاہدے کی منظوری کے ذریعے جنگ کو پھیلنے سے روکیں

حکام براہِ راست مذاکرات اور معاہدے کی منظوری کے ذریعے جنگ کو پھیلنے سے روکیں

1 day ago

غزہ میں خان یونس کے طبی کمپلیکس پر اسرائیلی حملہ … 18 عرب اور اسلامی ممالک کی مذمت

غزہ میں خان یونس کے طبی کمپلیکس پر اسرائیلی حملہ … 18 عرب اور اسلامی…

1 day ago

کیا مصنوعی ذہانت سے اسلامی جواب اور فتویٰ لیا جا سکتا ہے؟

گذشتہ چند ماہ کے دوران سوشل میڈیا پر مذہبی سوالات کے جواب دینے میں مصنوعی…

5 days ago

حجاج کرام کی خدمت کے لیے چھ سعودی ایئرپورٹس مختص

حجاج کرام کی خدمت کے لیے چھ سعودی ایئرپورٹس مختص

5 days ago

حجاب، اسلاموفوبیا اور کم عمری پر اعتراضات کے باوجود بڑی کامیابی

حجاب، اسلاموفوبیا اور کم عمری پر اعتراضات کے باوجود بڑی کامیابی

7 days ago