امریکا: اسامہ بن لادن کی نئی ممکنہ تصویر جاری

واشنگٹن(مانیٹرنگ سیل): امریکی محکمۂ خارجہ نے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی ڈیجیٹل طریقے سے بدلی گئی تصاویر جاری کی ہیں جن میں دکھایا گیا ہے کہ باون برس کی عمر میں اسامہ بن لادن اب ممکنہ طور پر کیسے دکھائی دیتے ہیں۔

اس تصویر کے لیے سنہ 1998 میں لی گئی اسامہ بن لادن کی ایک تصویر پر کمپیوٹر کی مدد سے کام کیا گیا ہے اور دکھایا گیا ہے کہ قریباً بارہ برس بعد اب اسامہ پر عمر نے ممکنہ طور پر ایسا اثر ڈالا ہوگا۔
محکمۂ خارجہ کی ویب سائٹ پر موجود تصاویر میں اسامہ کے دو روپ دکھائےگئے ہیں۔ ایک میں وہ اپنی لمبی داڑھی کے ساتھ دکھائی دیتے ہیں تو دوسری تصویر میں اسامہ بن لادن کو تراشیدہ داڑھی میں دکھایا گیا ہے۔
القاعدہ کے بانی اور قائد اسامہ بن لادن امریکہ کو مطلوب ترین شخص ہیں۔ ان کام سنہ انیس سو اٹھانوے میں شمالی افریقہ میں امریکی سفارتخانوں اور سنہ 2001 میں نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی تباہی سمیت دہشتگردی کی متعدد وارداتوں میں لیا جاتا ہے۔
خیال کیا جاتا ہے کہ اسامہ بن لادن اس وقت افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقے میں موجود پہاڑوں میں کہیں روپوش ہیں۔
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago