Categories: پاکستان

مظفرآباد: سیکیورٹی فورسزکی گاڑی پرحملہ،3اہلکارجاں بحق،7زخمی

آزادکشمیر(خبررساں ادارے): راولاکوٹ کے علاقے دوتھان کھائی گلہ میں ہجیرہ جانے والی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش حملے کے نتیجے میں3اہلکار جان بحق اور7 زخمی ہوگئے ہیں ۔

ہفتہ کو یہاں ایس ایس پی راولا کوٹ سجاد حسین نے بتایاکہ راولا کوٹ سے 15کلومیٹر کے فاصلے پر دوتھان کے مقام پر پونے گیارہ بجے کے قریب سکیورٹی فورسز کی دو گاڑیوں کے مختصر قافلے میں سے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ دھماکے میں جانی نقصان ہوا ہے۔
دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز کے افسران اور پولیس جائے دھماکے پر پہنچ گئے اور سیکیورٹی فورسزنے علاقے کو گھیرے میں لیکر تحقیقا ت شروع کر دیں۔پولیس کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا مختصرقافلہ راولا کوٹ سے ہجیرہ جا رہا تھا۔
پولیس زرائع اور عینی شاہدین کے مطابق دوتھان کھائی گلہ میں حملہ آور نے نالے سے نمودار ہو کر خود کو گاڑی سے ٹکرادیا جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا جس میں 3اہلکار جان بحق اور 7زخمی ہوگئے، زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔شہید ہونے والے اہلکاروں کی فوری طور پر شناخت نہ ہو سکی۔
حملہ جس جگہ ہوا ہے وہ کنٹرول لائن کے قریب ہے۔ ڈی آئی جی راولاکوٹ نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی پر حملہ باہر سے کیا گیا جس کی تحقیقات کی جارہی ہیں.
modiryat urdu

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago