عالم اسلام

70 سال تک حرم مکی میں درس دینے والے عالم ابو زکریا عظیم آبادی وفات پا گئے

مکہ مکرمہ کے معروف استاد شیخ ابو زکریا عظیم آبادی کا جمعرات کو انتقال ہو گیا۔ حرمین شریفین کی انتظامیہ نے شیخ ابو زکریا کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بہترین الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔
تفصیلات کے مطابق شیخ ابو زکریا کا مکمل نام شیخ ابو زکریا یحیی بن الشیخ عثمان بن الحسین عظیم آبادی مکی تھا۔ وہ 70 برس سے مسجد الحرام کے دالانوں میں استاد اور واعظ کی حیثیت سے علمی و دینی علوم کے درس دے رہے تھے۔ ہفتے کے ساتوں دن پڑھاتے تھے۔
حرمین شریفین انتظامیہ نے توجہ دلائی کہ شیخ ابو زکریا 1377ھ مطابق 1957 سے 1390ھ مطابق 1970 تک دارالحدیث الخیریہ مکہ مکرمہ میں پڑھا رہے تھے۔ پھر شیخ عبداللہ بن حمید نے انہیں الحرم المکی سکول میں پڑھانے پر مامور کردیا تھا۔
انتظامیہ نے بتایا کہ شیخ ابو زکریا اسلامی عقائد، احادیث مبارکہ، تفسیر اور فقہ کے درس دیا کرتے تھے۔ ان کے ہاتھوں متعدد علما تیار ہوئے۔ ان میں سے کئی ایسے ہیں جو ان دنوں المسجد الحرام کے سکول میں تعلیم دے رہے ہیں۔

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

2 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago