زاہدان (سنی آن لائن) علما اور قرآن و سیرت کے اساتذہ کے لیے ’’قرآن و سیرت کی تدریس کے طریقۂ کار‘‘ کے عنوان سے ایک تربیتی ورکشاپ ہفتہ، 14 نومبر 2026ء کو دارالعلوم زاہدان میں منعقد ہوئی۔
سنی آن لائن کی رپورٹ کے مطابق، یہ ورکشاپ انجمنِ قرآن و سیرت (شعبہء ثقافت دارالعلوم زاہدان کے زیرِ اہتمام) نے تعلیمی مہارتوں کو فروغ دینے اور قرآنِ کریم و سیرتِ نبوی کی تدریس میں مؤثر طریقوں سے استفادے کے مقصد سے منعقد کی تھی۔ اس میں شہر زاہدان کی مساجد کے ائمہ اور قرآن و سیرت کی کلاسوں کے اساتذہ کے علاوہ بعض دینی مدارس کے مہتممین نے شرکت کی۔
اس ورکشاپ میں شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید، مولانا عبدالغنی بدری (ناظم تعلیمات دارالعلوم زاہدان)، مولانا ڈاکٹر عبیداللہ بادپا (سربراہ شعبہء ثقافت دارالعلوم زاہدان) اور مولانا حبیب اللہ مرجانی (استاد دارالعلوم زاہدان) نے درس و گفتگو کے دوران ورکشاپ کے موضوع، تدریس کے درست اور مؤثر طریقوں سے استفادے کی اہمیت، نیز معاشرے کے مختلف طبقات کے لیے قرآن و سیرت کی کلاسیں منعقد کرنے کے طریقۂ کار کے حوالے سے اپنے خیالات اور رہنمائی پیش کی۔
مقامی افراد کی تقرری تمام قوموں اور مذاہب کا مشترکہ مطالبہ ہے
ایران کے قومی مفاد میں جوہری ہتھیاروں کی تیاری نہیں؛ پُرامن جوہری ٹیکنالوجی سے استفادہ…
امیر تبلیغی جماعت حضرت مولانا نذرالرحمٰن انتقال کر گئے
صوبے کے انتظامی امور میں مقامی اور اہلِ سنت افراد کو مؤثر کردار ادا کرنا…
حکام براہِ راست مذاکرات اور معاہدے کی منظوری کے ذریعے جنگ کو پھیلنے سے روکیں
غزہ میں خان یونس کے طبی کمپلیکس پر اسرائیلی حملہ … 18 عرب اور اسلامی…