بين الاقوامی

امریکا: مسلح شخص نے یہودی عبادت گاہ میں لوگوں کو یرغمال بنا لیا

ایک بندوق بردار شخص نے ٹیکساس کے علاقے کولی ول میں کانگریشن بیت اسرائیل میں عبادت کرنے والوں اور ربی کو یرغمال بنا کر عافیہ صدیقی کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مقامی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ جب یہ معاملہ شروع ہوا اس وقت عبادت کرنے والے ‘شبت’ کی عبادت ختم کررہے تھے۔
تاہم حکام نے بندوق بردار شخص کے عافیہ صدیقی سے تعلق کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا۔
انہوں نے صرف اس بات کی تصدیق کی کہ ایک بندوق بردار شخص نے عبادت گاہ میں کچھ لوگ یرغمال بنائے ہوئے تھے اور ایف بی آئی کے اہلکار اس کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے۔
خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ٹیکساس کی ایک یہودی عبادت گاہ میں ایس ڈبیو اے ٹی پولیس کی کارروائی جاری تھی جہاں مبینہ طور پر ایک شخص نے کئی لوگوں کو یرغمال بنا لیا تھا۔
اے بی سی نیوز نے غیر متعینہ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یرغمال بنانے والا شخص مسلح تھا اور اس نے نامعلوم مقامات پر بم رکھنے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔
اس معاملے پر بریفنگ دینے والے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے نیوز چینل نے رپورٹ کیا کہ یہ شخص عافیہ صدیقی کا بھائی ہونے کا دعویٰ اور اپنی بہن کو جیل سے رہا کرنے کا مطالبہ کر رہا تھا۔
سابق سائنسدان عافیہ صدیقی کو سال 2010 میں نیویارک کی ایک عدالت نے افغانستان میں امریکی افسران کے قتل کی کوشش کے الزام میں 86 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
عبادت گاہ میں ‘شبت’ کی صبح کی عبادت فیس بک پر براہِ راست نشر کی جارہی تھی جس کے دوران ایک شخص کے زور سے بولنے کی آواز آئی تاہم عمارت کے اندر کا منظر نہیں دکھایا گیا۔
مذکورہ شخص کو یہ کہتے سنا گیا گیا کہ ‘میری بہن سے فون پر بات کراؤ، میں مرنے والا ہوں، ساتھ ہی یہ بھی سنا گیا کہ “امریکا کے ساتھ کچھ مسئلہ ہے’۔
براہِ راست نشریات کا یہ سلسلہ صبح 10 بجے شروع ہوا اور دوپہر 2 بجے سے کچھ پہلے نشریات بند ہو گئیں۔
کولی ول پولیس ڈپارٹمنٹ نے صبح 11:30 بجے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ وہ کانگریشن بیت اسرائیل کے پتے پر ایس ڈبلیو اے ٹی آپریشن کررہا ہے۔
دو گھنٹے بعد ایک اپڈیٹ میں بھی محکمہ کا کہنا تھا کہ معاملہ ‘جاری ہے’۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago