عالم اسلام

افغانستان: گیس ٹینکر دھماکا، 10افراد زخمی

افغانستان میں ایران کیساتھ کسٹم پوسٹ پر گیس ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا، کم ازکم 10افراد زخمی ہوگئے، آگ نے ارد گرد موجود دیگر فیول ٹینکرز کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
افغان میڈیا کے مطابق واقعہ آج ایرانی بارڈر کے قریب صوبہ ہرات کے علاقے اسلام قلعہ کی کسٹمز پوسٹ پر پیش آیا۔
گورنر ہرات کا کہنا ہے کہ گیس ٹینکر میں دھماکے کے بعد لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے مقامی سطح پر ناکافی سہولتوں کی وجہ سے ایرانی حکام سے فوری مدد طلب کی گئی۔
کسٹمز پوسٹ پرٹینکر میں گیس دھماکے سے لگنے والی آگ سے سرمایہ کاروں کو بھاری نقصان ہوا ہے۔ افغان پاور ڈسٹری بیوٹر کا کہنا ہے کہ آگ سے ایران سے ہرات آنے والی 132 کلو واٹ پاور ٹرانسمیشن لائن کونقصان پہنچا، جس سے ایران سےہرات آنےو الی بجلی معطل ہوگئی ہے۔ ٹینکرمیں دھماکے کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہیں۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago