عالم اسلام

اسرائیل سے 39 فلسطینیوں کی رہائی کے بدلے حماس نے 17 یرغمالیوں کو چھوڑ دیا

اسرائیل کی جانب سے 39 فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے بعد حماس نے بھی 13 اسرائیلیوں اور 4 تھائی شہریوں کو ہلال احمر کے حوالے کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے فلسطینیوں میں 33 بچے اور 6 خواتین شامل ہیں جب کہ حماس کی جانب سے رہا کیے گئے یرغمالیوں میں 5 خواتین اور 8 بچے شامل ہیں۔
حماس نے جن 17 یرغمالیوں کو رہا کیا ہے ان میں 13 اسرائیلی جب کہ 4 تھائی لینڈ کے شہری ہیں جنھیں ہلال احمر کے رضاکاروں نے مصر پہنچایا جہاں سے طبی معائنے کے بعد اسرائیل بھیج دیا گیا۔
جنگ بندی معاہدے کے دوسرے روز قیدیوں کا تبادلہ قدرے تاخیر سے رات گئے ہوا۔ حماس نے اسرائیل پر جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عائد کرتے ہوئے یرغمالیوں کی رہائی روک دی تھی۔
بعد ازاں معاہدے کے ثالثی قطر نے ان رکاوٹوں کو ختم کرانے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد قیدیوں کے تبادلے کا عمل بحال ہوا۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیل حماس جنگ میں 14 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 25 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جب کہ 1400 اسرائیلی بھی مارے گئے۔
اسرائیل اور حماس نے قطر کی ثالثی میں طے پانے والی 4 روزہ جنگ بندی پر عمل درآمد جمعے کے روز شروع ہوا۔ معاہدے کے تحت اسرائیل اور حماس نے قیدیوں کا تبادلہ کرنا تھا۔

baloch

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

5 months ago