عالم اسلام

سعودی عرب: 44 مساجد نمازیوں کے لیے دوبارہ کھولنے کی ہدایت

سعودی عرب کی وزارت برائے اسلامی امور اور وقف کی ہدایت پر حکام نے جراثیم کش سپرے اور تطہیر کے بعد 44 مساجد دوبارہ نمازیوں کے لیے کھول دی ہیں۔
ریاض: سعودی عرب کی وزارت برائے اسلامی امور اور وقف کی ہدایت پر حکام نے جراثیم کش سپرے اور تطہیر کے بعد 44 مساجد دوبارہ نمازیوں کے لیے کھول دی ہیں۔
العربیہ کے مطابق سعودی عرب میں گذشتہ چند روز میں کم سے کم 50 مساجد کو کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے سخت احتیاطی تدابیر کی پاسداری نہ کرنے پر حکام نے بند کر دیا تھا۔ ان مساجد میں نمازی حضرات مقررہ سماجی فاصلے یا دوسری احتیاطی تدابیر کی پابندی نہیں کر رہے تھے۔
سعودی عرب میں اب مساجد کے علاوہ خریداری مراکز، مالوں، مارکیٹوں اور پارکوں کو بھی کورونا وائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر بند کیا جا رہا ہے۔
قبل ازیں سعودی عرب کے وزیر برائے اسلامی امور نے کہا تھا کہ ان مساجد کو عارضی طور پر بند کیا جا رہا ہے لیکن اگر عوام نے احتیاطی تدابیر کی عدم پاسداری جاری رکھی اور اس کے نتیجے میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں اضافہ جاری رہا تو مساجد اور شاپنگ مالوں کو بند کرنے میں کسی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago