افغان فورسرز کی طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 12 شہری شہید ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے قندوز میں افغان فورسرز نے طالبان کے ٹھکانوں کو نشانا بنایا تاہم فضائی کارروائی کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 12 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ کارروائی میں کسی طالبان کے مارے جانے کی اطلاع نہیں ملی۔
افغان پارلیمنٹ کے رکن فاطمہ عزیز کے مطابق فضائی کارروائی کے دوران پہلے حملہ طالبان کے ٹھکانے پر ہوا تاہم دوسرے حملے میں عام شہری جاں بحق ہوئے جب کہ افغان محکمہ دفاع کا کہنا ہے کہ فضائی کارروائی میں 40 طالبان جاں بحق ہوئے تاہم کسی عام شہری کے مارے جانے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
افغان طالبان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے فضائی حملے میں 40 عام شہری جاں بحق ہوئے تاہم کسی طالبان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق نہیں کی گئی۔
فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔
معیشت اپنے حال پر چھوڑ دی گئی ہے / ایران میں نسلی اور مسلکی حکومت…
’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…
اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج
غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید