عالم اسلام

سعودی عرب کا عمرہ کی جلد مرحلہ وار بحالی کا اعلان

سعودی وزیر حج و عمرہ محمد صالح بن طاہر نے کہا ہے کہ عمرہ کی مرحلہ وار بحالی جلد شروع ہوجائے گی جس کے لیے لائحہ عمل طے کرلیا گیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے العربیہ کے مطابق وزارت حج وعمرہ نے حفظان صحت کے ضوابط کی پابندی اور کورونا احتیاطوں کے ساتھ عمرہ کے سفر کی بتدریج بحالی کے پروگرام کو حتمی شکل دیدی ہے اور جلد عمرہ سروس کا آغاز ہوجائے گا۔
عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے خواہش مندوں کو سعودی عرب پہنچنے پر کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ پیش کرنا ہوگی، زائرین کی اسکریننگ کی جائے گی اور معمولی علامت پر بھی دوبارہ زائرین کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔
سعودی عرب نے گزشتہ ہفتے پہلے مرحلے میں خلیجی ممالک اور غیر سعودی افراد کے لیے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد عمرہ بحالی پر بھی غور جاری تھا جس کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے کام لیا جائے گا۔
اس حوالے سے وزارت حج و عمرہ ایک ایپ جاری کرے گی جس کے ذریعے عمرہ کے خواہشمند افراد اپنی آسانی کو پیش نظر رکھتے ہوئےعمرہ ادا کرنے کی تاریخ اور وقت کا تعین کریں گے۔ عمرہ پروگرام میں 30 سے زیادہ سعودی اور عالمی کمپنیوں کو کام کا موقع دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وبا کے باعث 26 فروری سے عمرے اور مسجد نبوی کی زیارت کے لیے سعودی عرب آمد پر تاحکم ثانی عارضی پابندی عائد تھی اور رواں برس حج میں بھی سعودیہ میں مقیم صرف چند ہزار غیر ملکی تارکین وطن نے اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے حج ادا کیا تھا۔

baloch

Recent Posts

وہ مسلمان خاتون جس نے آکسفورڈ سے صدیوں قبل دنیا کی قدیم ترین یونیورسٹی تعمیر کروائی

فاس شمالی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک مراکش کا ایک قدیم شہر ہے۔

4 hours ago

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago