عالم اسلام

تبلیغی جماعت لاوارث نہیں، بدسلوکی برداشت نہیں کریں گے، وفاق المدارس

تبلیغی جماعت کے وابستگان پر ظلم و ستم اور ان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کر کے اللہ رب العزت کے غیض و غضب کو دعوت مت دیں۔
تبلیغی جماعت کے ساتھ امتیازی سلوک ناقابل برداشت ہے، حکومت بیوروکریسی، پولیس اور میڈیا کو واضح ہدایات جاری کرے، تبلیغی جماعت کی کردارکشی کرنے والے عناصر مشکل کی اس گھڑی میں قومی وحدت کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، تبلیغی جماعت کی آڑ میں اسلام دشمنی کے اظہار کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، موجودہ حالات کی وجہ سے گھر سے باہر پھنسے تبلیغی احباب کو دیگر مسافروں اور پردیسیوں کی طرح سمجھا جائے۔
ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس کے رہنماؤں مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر، مولانا انوارالحق، مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی اور مولانا محمد حنیف جالندھری نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں تبلیغی جماعت کے احباب پر ظلم و ستم اور ان بے لوث لوگوں کی دل شکنی و دلآزاری اللہ رب العزت کے غیض و غضب کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ تبلیغی جماعت کی کردارکشی کا سلسلہ فی الفور بند کیا جائے۔
وفاق المدارس کے قائدین نے کہا کہ تبلیغی جماعت پاکستان کا روشن چہرہ ہے اور ان کی خدمات کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جاتا ہے، انہیں بے یار و مددگار سمجھنے کی غلط فہمی دور کرلی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سکریننگ، احتیاط اور علاج کے جملہ تقاضے پورے وقار اور احترام سے پورے کیے جائیں، وفاق المدارس کے قائدین نے مطالبہ کیا کہ بیرون اور اندرون ملک مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے تبلیغی جماعت کے احباب کو دیگر پاکستانیوں کی طرح جملہ سہولیات مہیا کی جائیں اور انہیں بحفاظت اپنے گھروں تک پہنچایا جائے۔

baloch

View Comments

  • قرآن پاک میں اللہ پاک کا فرمان ہے کہ" تم میں سے ایک جماعت ایسی ہونی چاہئے جو لوگوں کو نیکی کی دعوت دے اور برائیوں سے منع کرے ۔۔۔ الآخر ۔ بھائیو جس جماعت کے بارے میں اللہ نے خود یہ فرما دیا ہو ان کے ساتھ ایسا سلوک کرنے والوں کے ساتھ اللہ پاک کیا کرے گا اس کا اندازہ ہم اور آپ نہیں لگا سکتے اگر انہوں نے توبہ نہ کی تو وہ اپنا حشر اس دنیا میں ہی خود دیکھ لیں گے اور آخرت میں ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے بیان نہیں کیا جا سکتا اس سے قبل بھی جس نے اللہ کا کام کرنے والوں کی طرف میلی نگاہ سے دیکھا اس کا انجام انتہائی برا ہوا ہے ۔لہٰذا اگر ہم یہی چاہتے ہیں کہ اللہ کے قہر غضب سے محفوظ رہیں تو اللہ کا کام کرنے والوں کے ساتھ نہ چھیڑیں اور باز نہ آتے تو وہ ضرور مزا چکھیں گے۔

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago