گزیک (سنی آن لائن) ایران کے صوبہ جنوبی خراسان کے نامور عالم دین مولانا سید عبدالعلی فاضلی طویل علالت کے بعد بدھ یکم اپریل دوہزار بیس انتقال کرگئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔
سنی آن لائن کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، مولانا سید عبدالعلی فاضلی 1940ء کو ضلع درمیان کے شہر گزیک میں پیدا ہوئے۔ مرحوم اسی شہر کے خطیب جمعہ اور ممتاز دینی رہ نما تھے۔
مولانا سید فاضلی نے ابتدائی تعلیم پرائمری تک اپنے آبائی علاقہ میں حاصل کرنے کے بعد دینی تعلیم کے حصول کے لیے افغانستان کے شہر ہرات کا سفر کیا۔ بعدازآں پاکستان جاکر انہوں وقت کے ممتاز علمائے کرام مولانا مفتی محمدشفیع، مفتی محمود، مولانا سلیم اللہ خان اور مولانا عبداللہ درخواستی رحمہم اللہ سے استفادہ کیا۔
مولانا فاضلی نے جامعہ دارالعلوم کراچی سے فراغت حاصل کرنے کے بعد ہندوستان کا رخ کیا جہاں انہوں نے مولانا قاری محمدطیب سمیت دیگر اکابر علما کی شاگردی کا شرف حاصل کیا۔
مرحوم نے علمی پیاس بجھانے کے لیے مصر کا سفر بھی کیا جہاں آپؒ نے جامعۃ الازہر کی ممتاز شخصیات مثلا شیخ شلتوت اور شیخ طنطاوی سے استفادہ کیا۔
مولانا فاضلی سرکاری سکولوں میں عربی زبان کے استاذ ہونے کے ساتھ ساتھ تایباد اور گزیک شہروں میں خطیب بھی مقرر تھے۔

baloch

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

6 months ago