عالم اسلام

شام میں بمباری سے 7 بچوں سمیت 14 شہری جاں بحق

شام میں اتحادی افواج کی ایک گاؤں پر بمباری سے 7 بچوں سمیت 14 شہری جاں بحق ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بشار الاسد اور اتحادی افواج کے جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹرز کی مدد سے ادلب کے گاؤں ماہمبیل پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں 7 بچوں اور ایک خاتون سمیت 14 شہری جاں بحق ہوگئے۔
انسانی حقوق کے مبصر برائے شام نے دعویٰ کیا کہ ادلب میں اب بھی خونی جھڑپ جاری ہے، 4 ماہ میں 520 شہریوں کی ہلاک ہوچکے ہیں، اتحادی افواج نے تازہ کارروائی بھی ایک رہائشی علاقے میں کی۔ ایک خاتون راکٹ لگنے کے باعث ہلاک ہوئیں۔
داعش کے جنگجوؤں کے آخری ٹھکانے ادلب کے اکثریتی علاقوں سے حکومتی فورسز 8 سال بعد باغیوں کا قبضہ چھڑوانے میں کامیاب ہوگئی ہیں تاہم چند علاقوں میں اب بھی داعش کا تسلط برقرار ہے۔ روس اور ترکی میں قیام امن کے معاہدے کے باوجود اتحادی افواج رہائشی علاقوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ شام میں 2011 سے جاری خانہ جنگی میں 3 لاکھ 70 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے جب کہ لاکھوں افراد کو اپنے گھر بار چھوڑ کر کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہونا پڑا ہے۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago