عالم اسلام

انڈونیشیا میں سونامی کی تباہی سے 43 افراد ہلاک، 600 زخمی

انڈونیشیا میں ہلاکت خیز سونامی نے تباہی مچا دی جس کی زد میں آکر 43 افراد ہلاک جب کہ 600 افراد زخمی ہو گئے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے آبنائے سندا میں آتش فشاں پھٹنے سے سونامی نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 43 افراد ہلاک اور 600 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ سونامی کے بعد امدادی کاموں کے دوران لاشیں ملنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
انڈونیشن حکام کے مطابق سونامی کے باعث شہر کی کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں جب کہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سڑکوں اور گلیوں میں ہر طرف لاشیں بکھری پڑی ہیں، اسپتال زخمیوں سے بھرگئے ہیں جب کہ متاثرین کو خوراک، ادویات اور پینے کے پانی کی کمی کا سامنا ہے۔
انڈونیشین حکام نے بتایا کہ آبنائے سندا میں سمندری لہریں ممکنہ طورپرآتش فشاں پھٹنے سے پیدا ہوئیں جب کہ سونامی سے سماٹرا اور جاوا کےعلاقے زیادہ متاثرہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ انڈونیشیا میں 26 دسمبر2004 میں بھی تاریخ کا ہلاکت خیزسونامی آیا تھا جس میں ایک لاکھ سے زائد افراد اپنی جانوں سے گئے تھے اس کے باوجود انڈونیشیا نے احتیاطی تدابیراورہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے جس کا خمیازہ اس بار کی سونامی میں بھی بھگتنا پڑا۔

baloch

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago