مسلم اقلیتیں

امریکی طالبہ کا شامی مسلمان لڑکی پر تشدد، ویڈیو وائرل

امریکا میں شامی پناہ گزین 14 سالہ مسلم طالبہ کو مقامی اسکول کی ایک اور طالبہ نے تشدد کا نشانہ بنایا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست پنسلوانیا کے چارٹیئرز ویلی ہائی اسکول کی مقامی طالبہ نے شام سے تعلق رکھنے والی پناہ گزین طالبہ کو اسکول کے ٹوائلٹ میں تشدد کا نشانہ بنایا۔
شامی پناہ گزین امریکی طالبہ کے تشدد سے شدید زخمی ہوگئی جسے اسپتال منتقل کردیا گیا، طالبہ پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد امریکی پولیس مقامی طالبہ کے خلاف تفتیش کے لیے مجبور ہوئی۔
دوسری جانب کولیئر ٹاؤن شپ پولیس نے شامی طالبہ پر تشدد کو مسلمانوں کے خلاف نفرت کے بجائے دو طالبات میں جھگڑا قرار دیکر مقدمے کو ختم کرنے کی کوشش کی اور صرف نظم وضبط کی خلاف ورزی کے تحت کارروائی کی درخواست کی۔
پولیس ڈپارٹمنٹ نے واقعے سے متعلق مزید معلومات فراہم کرنے سے انکار کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ مقدمہ بچوں کے جرائم کی دفعات کے تحت درج کیا ہے اس لیے مبینہ ملزم اور متاثر طالبہ سے متعلق معلومات ظاہر نہیں کی جاسکتیں۔
مقامی تنظیم امریکا اسلامی تعاون کونسل نے 14 سالہ مسلمان طالبہ کو تمام تر قانونی مدد کی پیشکش کرتے ہوئے اصرار کیا کہ تشدد کا واقعہ مسلمان اور حجاب سے نفرت کا نتیجہ ہے جس کا جان بوجھ کر رخ موڑا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ مسلمان طالبہ شام میں خانہ جنگی کے بعد دو سال اہل خانہ کے ہمراہ پناہ گزین کیمپ میں گزارنے کے بعد امریکا پہنچی تھی اور پنسلوانیا کے مقامی اسکول میں زیر تعلیم ہے۔

baloch

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago