عالم اسلام

غزہ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں فلسطینی شہید

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی بمباری کےنتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق آج بدھ کو اسرائیلی فوج نے غزہ میں مختلف اہداف پر جنگی طیاروں سے میزائل گرائے۔ شمالی غزہ کے بیت لاھیا قصبے میں بمباری کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ شہید ہونے والے فلسطینی کی شناخت ناجی الزعانین کے نام سے کی گئی ہے اور اس کی عمر25 سال بتائی جاتی ہے۔
غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کی طرف سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بیت لاھیا میں اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں سے بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ادھر اسرائیلی فوج کےترجمان نے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ آج بدھ کو غزہ کی پٹی پر 20ٓ اہداف پر بمباری کی گئی اور فلسطینی مزاحمتی مراکز کو نشانہ بنایا گیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی پر بمباری وہاں سے راکٹ حملوں کے بعد کی گئی ہے۔ رات گئے غزہ کی پٹی سے متعدد راکٹ داغے گئے تھے جو بئرسبع کے علاقے میں گرے۔ صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی میں تازہ کشیدگی کی ذمہ داری اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” پر عاید کی ہے اور کہا ہے کہ غزہ میں حماس کے خلاف کارروائی ابھی جاری ہے۔
درایں اثناء مصر کی جانب سےغزہ میں جنگ کی کیفیت روکنے کے لیے امن کوششیں بھی تیز کردی گئی ہیں۔ مصری حکومت کی طرف سے غزہ کی پٹی میں حماس اور اسرائیلی حکومت سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔

baloch

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

6 months ago