مسلم اقلیتیں

’الہ آباد ‘ کا نام تبدیل کرنے کا اعلان

بھارتی ریاست اتر پردیش کےوزیراعلیٰ یوگی ادیتا ناتھ نے بھارت کے تاریخی شہر’ الہ آباد ‘کا نام تبدیل کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے ہندو انتہا پسند وزیراعلیٰ یوگی ادیتا ناتھ’الہ آباد کا نام تبدیل کرکے’ پرایاگرج‘رکھنا چاہتے ہیں۔
ریاست یوپی کے وزیراعلیٰ نے مزید کہاکہ اگر اتفاق رائے ہوگیا تو جلد ہی نیا نام رکھ دیا جائےگا ،جس سے ایک مثبت پیغام پہنچے گا ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یوگی ادیتا ناتھ الہ آباد شہر کے نام میں تبدیلی کنبھ میلے سے پہلے کرنا چاہتے ہیں جو رواں سال 30نومبر سے شروع ہوگاجس کا افتتاح بھارتی وزیر نریندر مودی کریں گے۔
بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے یوپی کے وزیراعلیٰ کے بیان پر شدید احتجاج کیا ہے اور کہا ہےکہ تہذیبی اور تاریخی لحاظ سے مشہور شہر’الہ آباد‘ کا نام بدلنے سے ان کی پہچان متاثر ہوگی جس کا اثر تعلیمی ،معاشی و دیگر سرگرمیوں پر گہر ااثر پڑے گا۔
کنبھ میلہ تین دریاؤں گنگا، جمنا اور سرسوتی کے سنگم پر ہوتا ہے اور سرسوتی ایک تصوارتی دریا ہے جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اس سنگم پر گنگا اور جمنا کے ساتھ ملتا ہے۔
ہندوؤں کا ایمان ہے کہ ان دریاؤں کے سنگم پر نہانے سے ان کے گناہ دھُل جاتے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ دیوتاؤں اور بدی کی قوتوں کے درمیان آسمانوں میں مقدس پانی کے ایک برتن کے لیے لڑائی ہوئی تھی اور الہ آباد ان چار شہروں میں سے ایک ہے جہاں اس لڑائی کے دوران برتن میں سے مقدس پانی کے قطرے گرے تھے۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago