عالم اسلام

غزہ: پر امن مظاہرین پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، چار شہید، 700 زخمی

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر حق واپسی کے لیے احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم چار فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ شمالی غزہ میں جبالیا پناہ گزین کیمپ کےقریب ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں نے ’حق واپسی‘ کے لیے ریلی نکالی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر سیدھی گولیوں سے فائرنگ کی، آنسوگیس کا بے دریغ استعمال کیا اور دھاتی گولیوں سے بھی مظاہرین کو نشانہ بنایا۔

اشرف القدرہ کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 25 سالہ فلسطینی احمد نبیل ابو عقل سر میں گولی لگنے سے شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والے دو دیگر فلسطینیوں کے سروں میں گولیاں لگی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک پندرہ سالہ بچہ محمدابراہیم ایوب، سعد عبدالمجید اور 24 سالہ احمد العثامنہ شہید ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق مشرقی غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی شہری کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں تاہم اس کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے۔

قبل ازیں جمعہ کو علی الصباح اسرائیلی ڈرون طیاروں کی مدد سے غزہ کی سرحد پر پمفلٹ گرائے گئے جن میں فلسطینیوں کو خبردار کیا گیا کہ وہ سرحدی باڑ کی طرف بڑھنے سے سختی سے گریز کریں۔

خیال رہے کہ فلسطینی 30 مارچ سے حچھ ہفتوں پر مشتمل حق واپسی کی تحریک جاری رکھے ہوئےہیں۔ اس تحریک کے دوران اب تک تین درجن فلسطینی شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوچکے ہیں۔ فلسطینی ہرجمعہ کو مشرقی سرحد کی طرف مارچ کرتے ہیں۔ اس تحریک کا کل چوتھا جمعہ تھا۔ اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں 645 فلسطینی زخمی ہوئے۔ تیس مارچ کے بعد زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 4300 تک جا پہنچی ہے۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago