مسلم اقلیتیں

مسلم خاتون ہاتھ نہ ملانے کی پاداش میں فرانس کی شہریت سے محروم

فرانس میں الجزائر سے تعلق رکھنے والی مسلم خاتون کو سرکاری افسر سے ہاتھ ملانے سے انکار پر شہریت دینے سے انکار کر دیا گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق الجزائر سے تعلق رکھنے والی مسلم خاتون نے فرانسیسی شہری سے 2010 میں شادی کی تھی جب کہ اپریل 2017 میں شہریت کے لئے درخواست دی۔ فرانس کے جنوب مشرقی علاقے ایسرے میں منعقدہ ایک تقریب میں مسلم خاتون کو ملک کی شہریت دی جا رہی تھی۔ اس موقع پر تقریب کے صدر اور ایک مقامی سیاسی رہنما نے ہاتھ ملانا چاہا تو خاتون نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ میرے مذہبی عقائد اس بات کی اجازت نہیں دیتے۔
حکومت نے واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کا رویہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ ’فرانسیسی معاشرے میں ضم ہونا نہیں چاہتی‘، ایسا عمل سول کوڈ کے تحت کسی بھی فرانسیسی شہری کے شریک حیات کو ملک کی شہریت دینے کی اجازت نہیں دیتا۔ فرانس کی حکومت کے خاتون کو شہریت نہ دینے کے فیصلے کو ملکی اعلیٰ انتظامی عدالت نے بھی برقرار رکھا ہے۔
دوسری جانب خاتون نے فیصلے کو’اختیارات کا غلط استعمال‘ قرار دیا ہے۔ تاہم ایسے معاملات کی حتمی سماعت کرنے والی عدالت کونسل آف اسٹیٹ کا مؤقف ہے کہ حکومت نے ’’قانون کا غلط استعمال‘‘ نہیں کیا۔

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago