Worshippers chant as they wave Palestinian flags after Friday prayers on the compound known to Muslims as Noble Sanctuary and to Jews as Temple Mount in Jerusalem's Old City, as Palestinians call for a "day of rage" in response to U.S. President Donald Trump's recognition of Jerusalem as Israel's capital December 8, 2017. REUTERS/Ammar Awad
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے خلاف بڑے پیمانے پر ہونے والے مظاہروں میں اسرائیلی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔ امریکی فیصلے کے خلاف غزہ، مغربی کنارے، خان یونس، بیت الحم اور رام اللہ میں ہزاروں کی تعداد میں فلسطینی سڑکوں پر نکل آئے اور ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے خلاف مظاہرے کیے.
تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز صیہونی افواج نے مظاہرہ کرنے والے فلسطینیوں پر آنسو گیس شیل اور براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی شہید اور 250 سے زائد زخمی ہو گئے۔ فلسطینی وزارت صحت نے بھی اسرائیلی افواج کی فائرنگ کے نتیجے میں جنوبی غزہ میں 30 سالہ محمد المصری کے شہید ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔
امریکی فیصلے کے خلاف غزہ اور مغربی پٹی میں نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد 30 سے زائد مقامات پر فلسطینیوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ یاد رہے کہ دو روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے اپنا سفارت خانہ یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے خلاف پوری امت مسلمہ میں شدید غم و غصے کی لہر پائی جا رہی ہے جب کہ فرانس، یورپی یونین اور اقوام متحدہ کی جانب سے بھی اس فیصلے کی مذمت کی گئی ہے۔
رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…
صوبے اور ملک میں انتہاپسندی سے کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوا اور نہ ہی ہوگا؛…
سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…
سیستان و بلوچستان کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے اشتعال انگیز بیانات پر علما، قبائل اور…
زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…
غزہ میں درجنوں فلسطینی صحافیوں نے پیر کے روز الجزیرہ چینل سے وابستہ اپنے 6…