Categories: عالم اسلام

شامی فورسز اور انقلابیوں کے درمیان دمشق میں خونریز لڑائی

شام کے دارالحکومت دمشق کے ایک علاقے میں سرکاری فوج اور انقلابیوں کے درمیان اتوار کے روز خونریز لڑائی چھڑ گئی ہے۔ اس میں گذشتہ بارہ گھنٹے کے دوران میں متحارب فورسز کے بیس افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔
برطانیہ میں قائم شامی رصد گاہ برائے انسانی حقوق نے جنگ زدہ ملک میں موجود اپنے نیٹ ورک کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ سرکاری فوج اور اس کے اتحادیوں کی انقلابیوں کے ساتھ دارالحکومت کے قلعہ نما علاقے جوبر میں جھڑپیں ہورہی ہیں۔ یہ علاقہ دمشق قدیم کی فصیلوں سے صرف دو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
یہ لڑائی انقلابی گروپوں پر مشتمل اتحاد کے جوبر پر حملے کے بعد چھڑی ہے۔ ایک انقلابی کمانڈر نے کہا ہے کہ شہر کے رہائشی علاقوں میں فوج کی آخری دفاعی لائن پر اس حملے کا مقصد انقلابیوں پر دباؤ کو کم کرنا ہے کیونکہ جوبر کے شمال میں واقع علاقوں قابون اور برزہ میں ان کے قدم اکھڑ چکے ہیں۔ انقلابیوں نے سرکاری فوج پر دو خود کش بم دھماکوں سے اس حملے کا آغاز کیا تھا۔
ایک انقلابی گروپ فیلق الرحمان کے کمانڈر ابو عبدہ نے انٹرنیٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ شامی فوج نے انقلابیوں کے زیر قبضہ علاقوں پر بمباری اور توپ خانے سے گولہ باری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور اس کا توڑ کرنے کے لیے یہ حملہ کیا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا ہے کہ انقلابیوں نے متعدد عمارتوں پر قبضہ کر لیا ہے اور وہاں سے شہر کے قلب میں واقع عباسیین چوک واضح نظر آرہا ہے۔
ایک عینی شاہد کے مطابق دمشق کے وسط سے اتوار کی صبح سے گولہ باری اور فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔ شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اطلاع دی ہے کہ فوج جوبر کے علاقے میں انقلابیوں کے حملے کو پسپا کرنے کے لیے لڑرہی ہے اور ان پر توپ خانے سے بمباری کی جارہی ہے۔
سرکاری ٹی وی سے عباسیین چوک سے براہ راست نشریات بھی دکھائی گئی ہیں اور ان کے پس منظر میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی تھیں۔ اس کے ایک علاقے سے ٹریفک یا راہ گیر بھی نہیں نظر آرہے تھے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

baloch

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

2 days ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

2 days ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

4 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

4 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago