Categories: عالم اسلام

دہشت گردوں کی آڑ میں لاکھوں افغانوں پر عرصہ حیات تنگ نہ کیا جائے، مولانا سمیع الحق

افغان مہاجرین کی ۱۳ رکنی مرکزی کمیٹی نے اکوڑہ خٹک میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ اور دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق سے ملاقات کی۔
ملاقات میں کمیٹی کے اہم عہدیداروں نے مہاجرین کی مختلف مشکلات کے حوالے سے مولانا سمیع الحق کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے مہاجرین کی خدمت اور حفاظت میں ہمیشہ انصار کا کردار ادا کیا اور سخت سے سخت وقت میں پاکستانی قوم نے ہماری مدد کی۔ وفد نے مولانا سمیع الحق کو یقین دلایا کہ افغان مہاجرین نے کبھی بھی کسی قسم کی دہشت گردی میں حصہ نہیں لیا اور پاکستانی قوم کو عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
انہوں نے دہشت گرد تنظیموں کی طرف سے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کی بھرپور مذمت کی اور کہا کہ ایسی کارروائیوں کا اسلام اور جہاد سے کوئی تعلق نہیں کیونکہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے، یہاں ایسی کارروائیاں بیرونی قوتوں کا شاخسانہ ہے۔
وفد نے کہا کہ طور خم بارڈر پر گزشتہ کئی دنوں سے مہاجرین کو مسلسل مسائل در پیش ہیں۔ مختلف مہاجرین کیمپوں میں مسلسل چھاپے پڑ رہے ہیں۔ مدارس سے افغانی طلبا کو اٹھایا جارہا ہے۔ وفد کے سربراہ نے کہا کہ ہم ۱۰۰ فیصد یقین دلاتے ہیں کہ کوئی افغانی مہاجر بھی ایسی کارروائیوں میں ملوث نہیں، حکومت وقت ہماری فریاد سن کر جلد از جلد ہمارے مسائل حل فرمائے۔
مولانا سمیع الحق نے وفد کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ اس سلسلے میں انفرادی اور اجتماعی طور پر ہم ممکن قدم اٹھائیں گے۔ مولانا سمیع الحق نے کہا کہ بڑی طاقتیں بھارت، امریکا اور افغان حکومت پاکستان اور افغان عوام کے درمیان اعتماد اور انصار مدینہ جیسے تعلق کو ہرگز برداشت نہیں کرتے، موجودہ دھماکوں کی قابل مذمت لہر اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

روزنامہ اسلام۔ 27/02/2017

baloch

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

6 months ago