یہاںکے ٹمپا علاقے میں گذشتہ روز کسی نامعلوم شخص نے ایک مسجد کو نذرآتش کیا۔ اس علاقے میں ایک سال سے کم عرصے میں مسجدوں کو جلانے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔
شہر میں آگ بجھانے والے عملے کے ترجمان کورے ڈیر ڈورف نے ایک انگریزی اخبار کو بتایا کہ گذشتہ روز صبح سویرے دادالسلام مسجد میں آگ لگنے کی اطلاع ہم کو خود کارآلے کے ذریعہ ملی۔ اس کے بعد آگ بجھانے والا عملہ متحرک ہوا اورآگ پر قابو پایا۔ آگ سے مسجد کے ایک حصے کو نقصان پہنچا۔امریکہ اور اسلام کے درمیان تعلقات سے متعلق کونسل کے فلوریڑا کے ترجمان ولفریڈو روئز نے کہا کہ امریکہ میں نفرت کی مہم چلائی جارہی ہے اور لوگ اس سے متاثر ہوکر جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں۔ یہ امر باعث تشویش ہے۔
بصیرت آن لائن
رسولِ اکرم ﷺ کا میلاد «نور و رحمت کا میلاد» اور «انسانیت پر اللہ تعالیٰ…
صوبے اور ملک میں انتہاپسندی سے کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوا اور نہ ہی ہوگا؛…
سنی بلوچ علما کے خلاف بڑھتے ہوئے سکیورٹی دباؤ اور تعاقب کے درمیان گزشتہ دنوں…
سیستان و بلوچستان کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے اشتعال انگیز بیانات پر علما، قبائل اور…
زم زم کا پانی روئے زمین پر اللہ تعالیٰ کی عظیم الشان اور لا زوال…
غزہ میں درجنوں فلسطینی صحافیوں نے پیر کے روز الجزیرہ چینل سے وابستہ اپنے 6…