Categories: عالم اسلام

مولانا عبدالحفیظ مکی جنوبی افریقہ میں انتقال کر گئے

انٹر نیشنل ختم نبوت کے مرکزی امیر اور عالم اسلام کی عظیم علمی وروحانی شخصیت فضیلۃ الشیخ حضرت مولانا عبدالحفیظ مکی ساوتھ افریقہ کے تبلیغی وخانقاہی دورہ کے دوران اچانک حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے 70سال کی عمر میں انتقال کر گئے انکا جسد خاکی دبئی کے راستے سعودی عرب (مکتہ المکرمہ )آئیگا جہاں نمازجنازہ کے بعدان کی تدفین ہوگی مولانا عبدالحفیظ مکی پاکستانی نژاد سعودی شہری اور تبلیغی جماعت کی معروف شخصیت شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا کاندھلویؒ کے خلیفہ مجاز تھے
مولانا عبدالحفیظ مکی پسماندگان میں 4بیٹے اور بیوہ سمیت لاکھوں عقیدت مند ،مریدین اور کارکن سوگ وار چھوڑے مولانا عبدالحفیظ مکی پاکستان سمیت پوری دنیا میں انتہائی قابل احترام شخصیت تھے ان کی تمام زندگی عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ تحریر وتصنیف دعوت وتبلیغ مدارس اور خانقاہوں کو قائم کرنے میں گزری ۔مولانا عبدالحفیظ مکی امرتسر میں پیدا ہوئے پاکستان بننے کے بعد فیصل آباد منتقل ہوگیا تھا بعد میں آپ کے والد ملک عبدالاحد مکی کو سعودی شہریت ملنے کے بعد آپ سعودی عرب چلے گئے جہاں مولانا عبدالحفیظ مکی ابتدائی عصری تعلیم سعودی عرب کے تعلیمی اداروں میں حاصل کی اور بعد میں دینی تعلیم کے حصول کے لیے آپ جامعہ مظاہر العلوم سہارن پور میں داخل ہوگئے جہاں آپ نے شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا کاندھلوی دیگر نامور علماء سے تعلیم حاصل کرتے ہوئے اعلیٰ نمبروں سے تعلیم فراغت حاصل کی آپ شیخ الحدیث محمد زکریا کاندھلوی کے خادم خاص اور خلیفہ مجاز بھی تھے آپ کو نوجوانی میں ہی خلافت مل گئی تھی اور آپ نے امریکہ سمیت دیگر ممالک کے سفر بھی کیے آپ نے شیخ الحدیث محمد زکریا کاندھلوی ؒ کی مشہور بخاری شریف کی شر ح کنز المتواری 27جلدوں میں بڑے خوبصورت انداز میں شائع کرواکے پوری دنیا میں عام کیا انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی نائب امیر مولانا سعید عنایت اللہ نے کہا کہ مولانا عبدالحفیظ مکی جید عالم دین محدث اور فقہہ تھے انہوں نے ختم نبوت ،آزادی کشمیر کے لیے بھرپور جدوجہد کی اور دنیا بھر مظلوم مسلمانوں کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے انہوں نے کہا کہ ہم حضرت مولانا عبدالحفیظ مکی کے مشن کو زندہ اور جاری رکھے گے
مولانا عبدالحفیظ مکی کی وفات پر مختلف دینی اورمذہبی جماعتوں کے رہنماؤں مولانا فضل الرحمن ،مولانا سمیع الحق ،ڈاکٹر احمد علی سراج ،مسجد الحرام بیت اللہ کے مدرس مولانا مکی حجازی ،علامہ طاہر محمود اشرفی ،مجلس احرار اسلام پاکستان کے امیر سید عطاء المہیمن بخاری ، مولانا زاہد محمود قاسمی ،مولانا قاری محمد رفیق وجھوی،جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم ، عبد اللطیف خالد چیمہ، پیر سیف خالد فارو ق ،پاکستان شریعت کونسل کے امیر مولانا فداء الرحمن درخواستی مولانا زاہد الراشدی ،نائب امیر سید محمد کفیل بخاری، مولانا اسد اللہ فاروق،قاری محمد یوسف احرار،نائب مہتمم جامعہ اشرفیہ مولانا قاری ارشدعبید ،حافظ اسعد عبید ،حافظ اجود عبید ،مولانا محمد اکرم کاشمیری ،مولانا الیاس چنیوٹی ا یم پی اے،پروفیسر مولانا محمد یوسف خان ،مولانا زبیر حسن ،حافظ خالد حسن ،مولانا فہیم الحسن تھانوی اورمولانا مجیب الرحمن انقلابی ، میاں محمد اویس،قاری محمد قاسم اوردیگر علماء نے اظہار تغزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی تمام زندگی عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور اسلام کی اشاعت میں گزری انہوں نے مرحوم کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لیے صبر جمیل عطا فرمائے۔

روزنامہ اسلام

baloch

Recent Posts

دارالعلوم مکی زاہدان کے استاد کو رہا کر دیا گیا

مولوی عبدالحکیم شہ بخش، دارالعلوم زاہدان کے استاد اور "سنی آن لائن" ویب سائٹ کے…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سیکورٹی حملے کے ردعمل میں دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ کا بیان

دارالعلوم زاہدان کے اساتذہ نے زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی اور فوجی دستوں…

5 months ago

زاہدان میں دو دینی مدارس پر سکیورٹی فورسز کے حملے میں درجنوں سنی طلبہ گرفتار

سنی‌آنلاین| سیکورٹی فورسز نے آج پیر کی صبح (11 دسمبر 2023ء) زاہدان میں دو سنی…

5 months ago

امریکہ کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنا ایک “انسانیت سے دشمنی” ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کی طرف سے…

5 months ago

حالیہ غبن ’’حیران کن‘‘ اور ’’مایوس کن‘‘ ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے آج (8 دسمبر 2023ء) کو زاہدان میں نماز جمعہ کی…

5 months ago

دنیا کی موجودہ صورت حال ایک “نئی جہاں بینی” کی متقاضی ہے

شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایک دسمبر 2023ء کو زاہدان میں نماز جمعہ کی تقریب…

6 months ago