Categories: عالم اسلام

اسرائیل:حماس سے تعاون کے الزام میں برطانوی شہری گرفتار

اسرائیل کی ایک ملٹری اپیل کورٹ نے لبنانی نژاد برطانوی شہری کو دوبارہ حراست میں لینے کا حکم دیا ہے جس پر الزام ہے کہ وہ فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کو رقوم اور موبائل فون مہیا کرنے میں ملوث رہا ہے۔
عبرانی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق’عوفر‘ نامی فوجی عدالت کی طرف سے پولیس سے کہا گیا ہے کہ وہ 49 سالہ ملزم فائز شراری کو جو 11 ستمبر کو مقبوضہ مغربی کنارے میں داخل ہوئے تھے کو حراست میں لے کر عدالت میں پیش کرے۔
خیال رہے کہ لبنانی نژاد برطانوی شہری فائز شراری 11 سمتبر کو اردن کے راستے مقبوضہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں داخل ہوئے تھے۔ چار روز بعد جب وہ واپس جانے لگے تواسرائیلی فوج نے انہیں اردن اور فلسطینی علاقے مغربی کنارے کے درمیان رابطے کے لیے استعمال ہونے والے شاہ حسین پل سے حراست میں لے لیا تھا۔ شراری کے وکیل رمزی قتیلات نے اپنے موکل کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے اور بتایا کہ صہیونی حکام نے فائز شراری پر حماس کو رقوم اور موبائل فون مہیا کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
البتہ اسرائیل کی فوج داری عدالت نے اتوار کے روز انہیں حماس کو 50 ہزار یورو اور دو موبائل فون ایک کالعدم تنظیم تک پہنچانے کے الزامات مسترد کرتے ہوئے شراری کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ رمزی قتیلات کا کہنا ہے ان کے موکل سے اسرائیلی تفتیش کاروں نے تشدد کے ذریعے اعتراف جرم کرانے کی کوشش کی تھی مگر انہوں نے عدالت میں خود کو بے قصور ثابت کیا تھا۔
منگل کو اسرائیلی ملٹری پراسیکیوٹر جنرل نے فائز شراری کی گرفتاری روکنے کے لیے ایک درخواست دی تھی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے قانونی کارروائی مکمل ہونے تک اسے دوبارہ حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔

العربیہ

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago