Categories: عالم اسلام

علامہ اقبالؒؒ کا 139 واں یوم پیدائش آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

مفکر پاکستان ،شاعرمشرق ڈاکٹر علامہ محمداقبالؒ کا 139واں یوم پیدائش آج بروز بدھ ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے، وہ 9 نومبر 1877ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے، ان کے یوم ولادت کی مناسبت سے ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا، مرکزی تقریب فلسفی شاعر کے مزار پر منعقد ہو گی جہاں گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا اور کیڈٹس کی تبدیلی بھی ہو گی۔
صدر مملکت ممنون حسین نے اپنے پیغام میں فکر اقبال کو شدت پسندی کے مسئلے کا بہترین علاج قرار دیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے پاکستان علامہ اقبال کا فیضان ہے۔اقبال کی فکر سے وابستگی کا یہ تقاضا ہے پاکستان کو حقیقی معنوں میں جمہوری فلاحی مملکت بنائیں۔سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم اپنے اس عزم کا اعادہ کریں کسی کو مذہب کے نام پر اپنا سیاسی ایجنڈا مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر علامہ محمداقبال کا 139واں یوم پیدائش آج( بدھ) ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا مختلف جماعتوں کے تحت شہر بھر میں تقریبات منعقد ہوں گی جن میں علامہ اقبال کو ان کی قومی خدمات پر بھرپور خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
علامہ اقبال نے 9 نومبر1877کو سیالکوٹ میں آنکھ کھولی اور ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر میں حاصل کی، پھر لاہور کا رخ کیا، 1899 میں ایم اے کرنے کے بعد اورینٹل کالج میں شعبہ درس و تدریس سے وابستہ ہوگئے اور اس دوران شاعری بھی جاری رکھی، علامہ اقبال 1905ء میں برطانیہ چلے گئے جہاں پہلے انھوں نے کیمبرج یونیورسٹی کالج میں داخلہ لیا اور پھر معروف تعلیمی ادارے میں وکالت کی تعلیم لینا شروع کردی بعد ازاں وہ جرمنی چلے گئے جہاں میونخ یونیورسٹی سے انھوں نے فلسفہ میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔
ڈاکٹر محمد اقبال نے 1910ء میں وطن واپسی کے بعد وکالت کے ساتھ سیاست میں بھی حصہ لینا شروع کیا اور اپنی شاعری کے ذریعے فکری اور سیاسی طور پر منتشر مسلمانوں کو خواب غفلت سے جگایا، 1934کو مسلم لیگ کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کے رکن بنے تاہم طبیعت نے ان کا ساتھ نہ دیا اور وہ قیام پاکستان سے 9برس قبل 21اپریل 1938کو لاہور میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے، علاوہ ازیں پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام مصور پاکستان،عظیم مفکر، شاعر علامہ محمد اقبال کے یوم ولادت کے موقع پر ملک بھر میں تقریبات ہوں گی۔
اس سلسلے میں پاکستان عوامی تحریک کراچی کے زیر اہتمام مرکزی سیمینار اقبال کا خواب اور آج کا پاکستان،آج(بدھ کو) شام 6بجے ڈویثرنل سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں ہو گا، ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے یوم اقبال کے موقع پرکہا ہے کہ نظریہ پاکستان کی بحالی کیلیے ’’روح پاکستان‘‘ کو دوبارہ بیدارکرنا ہوگا، علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کی جان، مال عزت و آبرو کے تحفظ کیلیے ایک علیحدہ ملک پاکستان کاخواب دیکھا تھا جسے حکمرانوں نے چکناچور کردیا۔

ایکسپریس نیوز

baloch

Recent Posts

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

مکہ مکرمہ: حرمین میں لگی سنگ مرمر کی ٹائلوں کی نمائش کا اہتمام

1 day ago

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو دو دو مرتبہ عمر قید کی سزا

1 day ago

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے والوں کے لیے نجات کا آخری راستہ ہے

کوئی بھی کتاب قرآن جتنی اثرانگیز نہیں ہے / قرآن حق اور سعادت کے چاہنے…

3 days ago

زاہدان کے علما و قرآنی کارکنان کا مشاورتی اجلاس منعقد

زاہدان اور نواحی علاقوں کے علما، ائمہ مساجد اور قرآنی کارکنان کا ایک مشاورتی اجلاس…

3 days ago

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

مولانا مفتی محمدقاسم بنی‌کمال (قاسمی) کا نئے ہجری سال 1448 کے آغاز پر پیغام

1 week ago