نماز کے اوقات کے تعین کیلئے جدید ٹیکنالوجی

فلکی طبیعیات کے لیے استعمال ہونے والی کیمرہ ٹیکنالوجی کو برطانیہ میں فجر کی نماز کے اوقات کے تعین کے لیے استعمال کیا جانے لگا ہے تاکہ ملک بھر میں ایک وقت میں نماز کی ادائیگی ہوسکے۔
نماز فجر سورج طلوع ہونے سے پہلے پڑھی جاتی ہے مگر اس حوالے سے لوگ مختلف اوقات کا تعین کرتے ہیں جس کے نتیجے میں مساجد میں وقت مختلف ہوسکتا ہے چاہے وہ ایک دوسرے کے قریب ہی کیوں نہ ہوں۔
برطانوی روزنامے دی ٹائمز کے مطابق اوپن فجر پراجیکٹ نامی منصوبے کے تحت اس جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے۔
ڈاکٹر شاہد میر علی اس منصوبے کے روح رواں ہیں جو فجر کی نماز کے صحیح وقت کے لیے اس ٹیکنالوجی کا استعمال مختلف مساجد میں کررہے ہیں جسے خلاء باز آسمانوں سے ڈیٹا اکھٹا کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
اس کے لیے ایسے لائٹ سینسیٹو کیمرے کو استعمال کیا جارہا ہے جو 360 ڈگری تصاویر لینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
پروجیکٹ کے تحت اس کیمرے کو ایک چھت پر نصب کیا گیا جس نے ایک سال کے دوران علی الصبح آسمان کی 25 ہزار تصاویر لیں۔
پھر محققین اور مذہبی علماء نے ان تصاویر کا تجزیہ کرکے برمنگھم کے علاقے میں ڈیڑھ لاکھ مسلمانوں کے لیے موجود 170 مساجد میں نمازوں کے نظام الاوقات کا تعین کیا۔
اس پروجیکٹ کی تفصیلات آن لائن شائع کی گئیں اور اب اس پر لندن سمیت پیٹر بورف وغیرہ میں کام کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے۔

ڈان نیوز

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago