Categories: عالم اسلام

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی شام میں اسکول پر بمباری کی تحقیقات کی ہدایت

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے شام میں اسکول پر بمباری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حملے کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بان کی مون نے اسکول پر حملے کے نتیجے میں 22 طالبعلموں کی ہلاکت پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر واقعے کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسکول پر حملہ دانستگی سے کیا گیا ہے کہ تو یہ اقدام جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔
دوسری جانب سابق برطانوی وزیراعظم گورڈن براؤن نے شام میں اسکول پر حملے کو جنگی جرائم قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کونسل کو اس معاملے میں فوری طور پر حرکت میں آتے ہوئے معاملے کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانا چاہیئے اور اس کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ روس بھی اسکول پر فضائی بمباری کی تحقیقات کے حق میں ہے اس لئے جنگی جرائم کے اس اقدام کی فوری طور پر تحقیقات ہونی چاہیئے۔
اس سے قبل شام میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم نے کہا تھا کہ گزشتہ روز باغیوں کے زیرتسلط صوبہ عدلیب میں 6 فضائی حملے کئے اور ایک راکٹ اسکول پر بھی آکر گرا جس کے نتیجے میں 22 طالبعلم اور 6 اساتذہ جاں بحق ہوگئے تھے۔

ایکسپریس نیوز

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago