Categories: عالم اسلام

شام میں جنگ بندی دم توڑنے لگی، حلب پر بمباری شروع

شام میں ایک ہفتہ پیشتر امریکا اور روس کی جانب سے اتفاق رائے سے شروع کی گئی عارضی جنگ بندی ایک بار پھر ناکامی سے دوچار ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق جنگ بندی کے ایک ہفتے میں پہلی بار شمالی شام کے حلب شہر میں بمباری شروع کردی گئی ہے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ادارے ’’آبزرو یٹری برائے انسانی حقوق‘‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ہفتے کے سکون کے بعد حلب میں دوبارہ لڑائی شروع ہوگئی ہے۔

بیان میں کہا گیاہے کہ رات گئے حلب کی کرم الجبل، کرم البیک، صاخور اور الشیخ خضر کالونیوں میں بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں تاہم بمباری سے جانی نقصان کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔

درعا شہر میں داعل کے مقام پر بیرل بم حملوں کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

روسی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز ایک بیان میں خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حلب میں کشیدگی ایک بار پھر پیدا ہونے لگی ہے۔ اپوزیشن کے گروپ شامی فوج کے ٹھکانوں پر بڑے پیمانے پرحملوں کی تیاری کررہے ہیں۔

دوسری طرف شامی اپوزیشن کے رکن محمد علوش نے العربیہ نیوز چینل کے برادر ٹی وی الحدث سے بات کرتے ہوئے روسی الزامات کی سختی سے تردید کی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جنگ بندی توڑمیں پہل نہیں کرے گی۔ علوش کا کہنا تھا کہ اسدی فوج اور ان کے حامیوں کی جانب سے جنگ بندی کی 220 خلاف ورزیاں کی جا چکی ہیں اور روس جنگ بندی کی خلاف ورزی اور کشیدگی کا ذمہ دار اپوزیشن کو ٹھہرا رہا ہے۔

حلب میں امدادی سامان نہ پہنچ سکا
ادھر اقوام متحدہ نے جنگ دوبارہ چھڑنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلب میں جنگ سے متاثرہ افراد تک امدادی سامان پہنچانے سے قبل ہی لڑائی دوبارہ شروع ہوگئی ہے۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ امدادی سامان سے لدے ٹرک حلب کے راستے میں جگہ جگہ رکے ہوئے ہیں۔

خیال رہے کہ شام میں تازہ کشیدگی اور جنگ بندی ٹوٹنے کا خطرہ اس وقت پیدا ہوا جب ہفتے کے روز امریکی جنگی طیاروں نے ایک سو کے قریب شامی فوجی ہلاک کر دیے تھے۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago