Categories: عالم اسلام

حج 2016 امن وسلامتی کے ساتھ مکمل

سال رواں یعنی حج 2016 مکمل امن وسلامتی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ہے ،
کسی طر ح کاکوئی بھی ناگہانی حادثہ پیش نہیں آیاہے ،اس موقع پر مکہ مکرمہ کے گورنر اور حج کی مرکزی کمیٹی کے سربراہ شہزادہ خالد الفیصل کا کہنا ہے کہ رواں سال کامیابی کے ساتھ حج کا انتظام ان تمام غلط بیانیوں اور افتراء کا منہ توڑ جواب ہے جس کا مملکت کو حاسدین اور بغض رکھنے والوں کی طرف سے حج سے قبل سامنا کرنا پڑا تھا۔ ان لوگوں نے حجاج کرام کی خدمت اور حج کے امور کو سرانجام دینے کے حوالے سے سعودی عرب کی صلاحیت پر شکوک و شبہات کا اظہار کا تھا۔
خالد الفیصل نے اپنی جانب سے اور حجاج کرام کی خدمت میں شریک سرکاری اور غیر سرکاری اداروں اور رضاکار مرد و خواتین کی جانب سے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا تہہ دل سے شکریہ اور انہیں خراج تحسین پیش کیا کہ سعودی فرماں روا نے رواں سال حجاج کرام کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کا مستقل جائزہ لیا۔
مکہ کے گورنر نے مملکت کے ولی عہد ، وزیر داخلہ اور حج سپریم کمیٹی کے سربراہ شہزادہ محمد بن نایف کا رواں سال حج کے آغاز سے اختتام تک تمام تر تیاریوں کو بھرپور جائزہ لینے پر شکریہ ادا کیا۔
شہزادہ خالد الفیصل نے اسلام کے اس عظیم رکن اور فریضے کی ادائیگی پر تمام حجاج کرام کو مبارک باد پیش کی۔

ملت ٹائمز

baloch

Recent Posts

“پابندیوں میں اضافہ”، “طویل جنگ” اور “پرانی پالیسیوں پر اصرار” ملک کو مزید بحرانوں کی طرف دھکیل رہے ہیں

"پابندیوں میں اضافہ"، "طویل جنگ" اور "پرانی پالیسیوں پر اصرار" ملک کو مزید بحرانوں کی…

4 days ago

لاہور ہائیکورٹ کا افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نہ نکالنے کا تحریری حکم آگیا

لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری…

4 days ago

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے

1 week ago

حقوق انسانی، عالمی منشور اور سیرتِ نبویﷺ

مغرب میں انسانی حقوق کی جو تاریخ بیان کی جاتی ہے، اسکا آغاز عموماً میگنا…

2 weeks ago

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں بول پڑے

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنا سیکیورٹی نظام بنائیں؛ چینی صدر بھی فلسطین کے حق میں…

2 weeks ago

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

مکہ دفاعی اتحاد خطے میں امن و استحکام کا ضامن ہے، ترک صدر اردوان

2 weeks ago