Categories: عالم اسلام

مسجد اقصیٰ میں دراندازی کی کوشش میں 15 یہودی گرفتار

مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس نے دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے پندرہ یہودی کارکنان کو گرفتار کر لیا ہے۔وہ بلا اجازت مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا قبلہ اول اور ان کے لیے تیسرا مقدس مقام ہے۔یہود بھی اس کو ٹیمپل ماؤنٹ کی وجہ سے اپنے لیے مقدس خیال کرتے ہیں۔انھیں وہاں جانے کی تو اجازت ہے لیکن عبادت کرنے کی اجازت نہیں ہے۔وہ مسجد اقصیٰ کے احاطے میں داخل ہونے کے بعد عبادت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔جب مسلمان انھیں روکتے ہیں تو پھر ان میں دھینگا مشتی ہوجاتی ہے۔
اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ جمعرات کو دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے دسیوں کارکنان مقبوضہ بیت المقدس کے وسط میں جمع ہوئَے تھے اور وہ مسجد اقصیٰ کی جانب جانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
پولیس نے انھیں منتشر ہونے کا حکم دیا لیکن انھوں نے یہ حکم ماننے سے انکار کردیا۔اس کے بعد ان میں سے پندرہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس کی مداخلت سے قبل ان یہودیوں نے فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا تھا۔
پولیس کے بیان کے مطابق انھوں نے ایک انسانی زنجیر بنا لی تھی اور مقامی لوگوں کو مقبوضہ بیت المقدس کے قدیم حصے میں داخل ہونے سے روکنے کوشش کی اور ان کے خلاف تشدد کا ارتکاب کیا ہے۔ بیان میں مزید کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی ہے۔

العربیہ

baloch

Recent Posts

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے عمر‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

’یہاں عام لوگوں کا جانا ممنوع ہے‘: قندھار میں ملا عمر کی رہائش گاہ ’سرائے…

3 days ago

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

اجین کی 636 سالہ قدیم شاہی مسجد مسماری کی زد میں، مسلمانوں کا شدید احتجاج

1 week ago

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

عذر کی وجہ سے بیٹھ کر نمازیں پڑھانے کا حکم

1 week ago

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

غزہ میں قابض صہیونی فوج کی فائرنگ اور بمباری کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید

1 week ago

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

جمعہ خونین زاہدان کا واقعہ ناقابل فراموش ہے

1 week ago